نئی دہلی،21؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بھائی دوج کے موقع پر دہلی میں میٹرو ٹرینوں میں بھاری بھیڑ کے درمیان دوارکا سیکٹر 21 اور نوئیڈا سٹی سینٹر کو جوڑنے والی بلولان پر صبح میٹروسروس متاثرہو گئی۔تکنیکی خرابی کی وجہ سے، میٹرو خدمات تقریباََ45 منٹ پر متاثرہوئیں جس سے مسافروں کو بڑی مصیبت ملی۔ تقریباََ9.20 بجے، آر آر اشرم اور راجیو چوک کے درمیان بجلی کی فراہمی کاسامان خراب ہوگیا۔ یہ ٹرین راجیوچوک جا رہی تھی۔ایسا ہونے کے بعد 9 بج کر 20 منٹ سے لے کر 10 بجکر 5 منٹ تک ٹرین کی خدمات یمنابینک اورنوئیڈا۔ویشالی کے درمیان اور قرول باغ اور دوارکا کے درمیان محدودکر دی گئیں۔ اس وقت، میٹروقیرل باغ اوریمنا بینک کے درمیان ایک لائن پر چل رہی تھی